پٹنہ،29جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے سیمینار کے دوران کچھ سپاہی کسی اور ہی کام میں مصروف نظر آئے۔نتیش اور ڈی جی پی ایک سیمینار میں افسروں سے خطاب کر رہے تھے تبھی کچھ سپاہی کینڈی کرش کھیلتے ہوئے پائے گئے۔اے این آئی کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں نظر آتا ہے کہ سیمینار کے دوران کئی آفیسر اپنے فون سے براؤزرکرہے تھے اور کھیل کھیل رہے تھے۔ایک پولیس آفیسر کے موبائل کی سکرین پر ٹرمپ اور ان کی بیوی کی تصویر نظر آ رہی ہے،کچھ دیگر آن لائن کھیل کینڈی کرش کھیل رہے تھے۔